حیدرآباد۔27ستمبر(اعتماد نیوز) ویسٹ زون ڈی سی پی ستیہ نارائنا کی نگرانی
میں کل نصف شب سے آج صبح تک 250 پولیس کی بھاری فورس بنجارہ ہلز اور جوبلی
ہلز کے کئی مکانات میں تلاشی مہم کرنے پر کئی کیسوں کے ملزمین کا انکشاف
ہوا جو مختلف جرائم میں ملوث تھے۔ اور ان میں سے
کئی لوگ نا قابل ضمانت
وارنٹ اور عدالت سے سمن جاری ہونے ہونے پر بھی بچ نکلنے والے افراد کو
گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ان تمام افراد کی سی سی ایس پولیس کے
ذریعہ تحقیقات کے جائینگی۔ڈی سی پی ستیہ نارائنا نے کہا کہ جرائم کی شرح
میں کمی ہونے تک اس طرح دھاوے جاری رہینگے۔